ہوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات محمد سہیل آفریدی نے ضلع خیبر جمرود میں این ایل سی ویئر ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افغان مہاجرین کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
پشاور(مہم نیوز)س موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جمرود، لوکل گورنمنٹ ٹی ایم ایز اور مواصلات و تعمیرات کے محکمے کے افسران بھی موجود تھے۔
معاونِ خصوصی نے کہا کہ افغان بھائیوں اور بہنوں کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے خوراک، رہائشی خیموں اور بنیادی ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ان کی ہدایت پر جمرود میں ہنگامی بنیادوں پر ایک رہائشی کیمپ قائم کیا گیا ہے، جہاں افغان مہاجرین کو وقتی طور پر قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
سہیل آفریدی نے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی، پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
اس موقع پر سہیل آفریدی کو جمرود میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے نقصانات، متاثرہ گھروں اور سڑکوں کی صورتحال اور بند راستوں کی بحالی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
معاونِ خصوصی محمد سہیل آفریدی نے افسران کو واضح ہدایت کی کہ بحالی کے کاموں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام منصوبے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔
انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں عوام اور افغان مہاجرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
