
مودی حکومت جنگی جنون میں پاگل
راولپنڈی(روزنامہ مہم)مصدقہ اطلاعات کے مطابق جموں جیل، مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے دو سے تین پاکستانی شہریوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا، ذرائع
اطلاعات کے مطابق ان غیر قانونی طور پر حراست میں لئے جانے والے پاکستانیوں کو کسی بھی مذموم کاروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے، ذرائع
بھارتی فوج اور پولیس پہلے بھی متعدد بار فیک انکاؤنٹر کرنے کی وجہ سے بد نام زمانہ ہے، ذرائع کئی فیک انکاؤنٹرز پہلے بھی منظرِ عام پر آ چکے ہیں، ذرائع
ان معصوم لوگوں کو غیر قانونی طور پر مار کر ناکام پہلگام فالس فلیگ کے مردے میں جان ڈالنے کی یا اس طرح کے کوئی اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کی جا سکتی ہے، ذرائع