
قومی ہیرو ایم ایم عالم کی 12 ویں برسی آج منائی جائے گی۔
ایم ایم عالم کوغیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں پر فالکن ،لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازاگیا۔
اسلام آباد(روزنامہ مہم)جنگی ہوابازی میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ہیروایم ایم عالم کی 12 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔
سن 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اپنی جرات مندانہ صلاحیتوں سے انھوں نے جو تاریخ رقم کی وہ ہمیشہ یاد رہے گی.
سن 1965 کی جنگ میں بھارت کے خودساختہ سورماؤں سے ایم ایم عالم کا ٹاکرا فضاؤں میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوا،ایم ایم عالم نے دشمن کے 5 جنگی طیاروں کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں گرا کر دشمن کے غرور کو چکنا چور کردیا۔
ایم ایم عالم کوغیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں پر فالکن ،لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازاگیا۔
ایم ایم عالم نے سن 65 کی پاک، بھارت کی جنگ میں مختلف محاذوں پر کل 11 بھارتی طیاروں کو تباہی سے دوچار کیا، انہیں وطن عزیز کے تیسرے بڑے فوجی اعزازستارہ جرات سے نوازا گیا تھا۔
18 مارچ سن 2013 کو طویل علالت کے بعد ان کا انتقال ہوا۔