
راولپنڈی( محسن مبشر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق مختلف مقدمات میں مطلوب بیرون ملک فرار ملزمان کے خلاف بھی کاروائیوں کا سلسلہ، صادق آباد کے علاقہ میں شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا اشتہاری مجرم محمد رمیض دبئی سے گرفتار،
اشتہاری مجرم نے مئی 2023 میں لڑائی جھگڑے سے منع کرنے پر شہری حسن شوکت کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا،اشتہاری محمد رمیض واقعہ کے بعد روپوش ہو کر دبئی فرار ہو گیا تھا،
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے قانونی پراسس مکمل کر کے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے،
ملزم محمد رمیض کو قانونی پراسس کے بعد انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کیا گیا،
انسپکٹر طارق بن عزیز، اے ایس آئی ثاقب فاروق اور مصور حیات پر مشتمل پولیس ٹیم دبئی سے حراست میں لئے گئے ملزم کو لے کر راولپنڈی پہنچ رہی ہے،
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر بیرون ملک فرار ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے لئے ڈی ایس پی اظہر شاہ کی سپرویژن میں خصوصی سیل تشکیل دیا گیا ہے،
خصوصی قائم کردہ سیل گزشتہ 6 ماہ سے 49 مقدمات میں ملوث بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانونی پراسیس میں مصروف ہے، سی پی او
ملزم محمد رمیض کی گرفتاری اس سلسلہ کی پہلی گرفتاری ہے، سی پی او
مزید مقدمات میں بھی ملزمان کی گرفتاریاں جلد متوقع ہیں، سی پی او
بیرون ملک سے ملزم کی گرفتاری جرائم پیشہ عناصر کے لئے پیغام ہے کہ وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او
بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاریاں قانون کی بالادستی کی جانب اہم قدم ہے، سی پی او
بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے آغاز سے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی،ڈی پی او
ملزم محمد رمیض کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سی پی او