
راولپنڈی(روزنامہ مہم) پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آٸی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان بھر سے مختلف جامعات سے آنے والے اسٹوڈنٹس سے ملاقات اور بات چیت۔
پاکستانی عوام، بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے، آرمی چیف
ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی، انشاءاللہ ، آرمی چیف
ہمیں ا پنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے ، آرمی چیف
پاکستان کے آئین کا آغاز بھی اِنَّ الحکم اِلَّاللّٰہ (حاکمیت صرف اللّٰہ کی ہے) سے ہوتا ہے، یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟، آرمی چیف
ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، آرمی چیف۔
غیور خیبر پختونخوا ہ اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشت گردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، آرمی چیف