وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔
شہباز شریف نے سیکیورٹی فوسز کے 6 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔