خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 3 کارروائیاں کرتے ہوئے 22 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوان شہید ہوگئے۔
راولپنڈی (مہم پشاور)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری بیان میں بتایا کہ 6 اور 7 دسمبر کی درمیانی شب خیبر پختونخوا میں 3 مختلف آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 22 خارجی دہشت گردوں ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 9 خارجی دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دوسری کارروائی میں 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز نے تیسرا آپریشن تھل ڈسٹرکٹ میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین خارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیکن شدید فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے 6 جوان شہید ہوگئے۔