اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ لوئی بھیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر بحریہ سِوِک سینٹر اسلام آباد میں جوا کے اڈے پر چھاپہ مارا اور 9 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران جوا کھیلنے کے آلات اور 2 لاکھ 5 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کرلی۔
ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان کی ہدایت پر اور کیپٹن (ر) ایس پی خرم اشرف کی نگرانی میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔
چھاپہ مار ٹیم کی قیادت ایس ایچ او تھانہ لوئی بھیر فواد خالد نے کی، جبکہ ٹیم میں ایس آئی عرفان اشرف، ایس آئی شہزاد رفیق، اے ایس آئی نسار، اے ایس آئی نعیم اور 5 کانسٹیبل شامل تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں اعظم خان (مالک)، اعجاز بٹ، محمد عقیل، عامر خان، فضل امین، محمد عاصم، محمد زبیر، وارث علی اور اعجاز الحق شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 759/25 بجرم دفعہ 5/7/78 گیمبلنگ ایکٹ تھانہ لوئی بھیر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
