وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں امن و امان سے متعلق علاقائی جرگوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے کا چوتھا اور آخری مشاورتی جرگہ آج وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہوا۔
پشاور(روزنامہ مہم)جرگے میں ضلع کرم اپر، سینٹرل اور لوئر کے قبائلی مشران، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اورمتعلقہ ممبران صوبائی و قومی اسمبلی نے شرکت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کیلئے قبائلی عمائدین کے جرگے منعقد کرنے پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کرم کے مسئلے کو پر امن انداز میں حل کرنے اور علاقے کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج دینے پر وزیر اعلیٰ اور صوبائی حکومت کے مشکور ہیں۔
اعلامیے کے مطابق امن ہماری بنیادی ضرورت ہے، امن ہوگا تو ترقی ہوگی، ہم ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہیں اور امن کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں۔
