پشاور(روزنامہ مہم)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کی شہادت پر شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے رب العالمین کے حضور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔