پولیس نے بازیاب ہونے والی لڑکی کو عدالت میں پیش کیا
جج نے زہرہ بتول کو 3 روز کیلئے پولیس حوالے کرتے ہوئے میڈیکل اور عمر کا تعین کرنے کی ہدایت جاری کی۔
عدالت میں آئندہ سماعت پر لڑکی کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زہرا بتول کے اہلخانہ نے اظہرنامی شخص پر اغواء کا الزام لگایا تھا۔
مبینہ ملزم اظہر لڑکی کے محلے میں سیکیورٹی گارڈ ہے۔ ابتدائی تفتیش میں لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی تھی۔