امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حکم نامے میں 4 سال قبل کیپیٹل پر حملہ کرنے والے اپنے تقریباً 1500 حامیوں کو معاف کر دیا ہے۔
6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل پر حملہ کرنے والے حامیوں کو معاف کرنے کا ان کا فیصلہ یقینی طور پر پولیس، قانون سازوں اور دیگر افراد کو مشتعل کرے گا، جن کی زندگیوں کو جدید امریکی تاریخ میں ایک بے نظیر واقعے کے دوران خطرے میں ڈال دیا گیا تھا۔
اس واقعے میں تقریباً 140 پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا تھا، جن میں سے کچھ پر کیمیائی چھڑکاؤ کیا گیا تھا اور کچھ کو پائپوں، کھمبوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا تھا، افراتفری کے دوران 4 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ٹرمپ کا ایک حامی بھی شامل تھا، جسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔