خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے قائد اعظم بین الصوائی گیمز 2024 کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔ صوبے کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
صوبائی وزیر کھی خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے قائد اعظم بین الصوائی گیمز 2024 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کا انعقاد ہفتے کے روز پاکستان سپورٹ کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کیا گیاجس میں چاروں صوبوں کے کھلاڑیوں بالخصوص خیبر پختونخوا، سندھ،پنجاب، بلوچستان، اور گلگت بلتستان وآزاد جموں کشمیر کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
خیبر پختونخواکے وزیر کھیل سید فخر جہان نے افتتاحی تقریب کے دوران خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلا افزائی کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر کھیل و امور نوجوانان خیبر پختونخوانے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا کا نام روشن کرنا ہے۔
انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ کھیل کے تحت ان گیمز میں صوبے کے گولڈ مڈل جیتنے والے بچوں اور بچیوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا۔
۔افتتاحی تقریب میں بچوں نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آج ان صوبائی گیمز میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کی۔صوبائی وزیر نے پورے دستے کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔
افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر نے صوبے کی نمائندگی کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل کھیل خیبر پختونخوا عبدالناصر نے صوبے کے دستے کی قیادت کی اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ اور گیمز کے مینیجر اور کوچز بھی موقع پر موجود تھے۔
صوبائی وزیر کھیل کا یہ کہنا تھا کہ جو کھلاڑی صوبے کا نام روشن کر رہے ہیں یہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
اس شعبے میں خصوصی فوکس رکھتے ہیں۔ افتتائی تقریب میں وزیر کھیل نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام علاقوں میں کھیل کے انفراسٹرکچر اور سہولیات کے ساتھ دیگر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
کھیلوں کے شعبے کی ترقی حکومت خیبر پختونخوا اور عمران خان کا ویژن ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم ہر ضلع میں سپورٹ کی سہولیات کو پہنچانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے 374 کھلاڑیوں نے گیمز میں شرکت کی یہ گیمز 19 دسمبر 2024 تک کھیلے جا رہے ہیں۔