پشاور(روزنامہ مہم)ضلع کرم میں سڑک کی بندش سے ادویات کی قلت کا معاملہ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 7 کے ذریعے آج ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی پہلی کھیپ پاراچنار روانہ۔
ہیلی کاپٹر کے ذریعے آج ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی دوسری کھیپ بھی کرم روانہ کیا جائے گا۔
واپسی پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریضوں کو پشاور شفٹ کیا جائے گا۔
وزیر اعلی کی خصوصی ہدایات پر اسے پہلے بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر ضروری ادویات کرم پہنچائی جاچکی ہیں۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کرم کا زمینی راستہ کھلنے تک ہیلی کاپٹر پر ادویات فراہم کی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر مشیر صحت اور سیکرٹری صحت کرم میں ضروری ادویات کی فراہمی کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
علاقے میں ضروری ادویات کی ہمہ وقت دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلی کی ہدایت جب تک زمینی رابطہ مکمل طور پر بحال نہ ہو علاقے میں بذریعہ ہیلی ادویات کی فراہمی کا عمل جاری رکھا جائے، علی امین گنڈاپور
صوبائی حکومت علاقے میں ادویات اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، وزیر اعلی